میری شوہر سے بہت لڑائی ہوتی ہے لیکن وہی میرا واحد دوست ہے، حرا مانی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 23 September 2026

میری شوہر سے بہت لڑائی ہوتی ہے لیکن وہی میرا واحد دوست ہے، حرا مانی

اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میری شوہر مانی سے دن میں دس مرتبہ لڑائی ہوتی ہے لیکن دنیا میں وہی میرا واحد وست ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہماری لڑائی نہیں ہوتی، ہماری لڑائیاں بہت شدید ہوتی ہیں۔ ایک تو میاں بیوی کے درمیان عام جھگڑا ہوتا ہے اور ایک شدید قسم کی لڑائی ہوتی ہے ہم اکثر بہت بری طرح لڑتے ہیں اور ایسا دن میں دس بار  ہوتا ہے لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے شوہر ہی میرے دوست بن جائیں گے۔

حرا مانی نے کہا کہ  میں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے نہیں ہوتے لیکن میں اپنے شوہر سے سارا دن باتیں کرتی ہوں لڑائی کے باوجود بھی میں ان سے دن بھر بات کرتی رہتی ہوں۔

اداکارہ نے آخر میں کہا کہ ماشاءاللہ، میرا صرف ایک ہی دوست ہے اور وہ مانی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/i2vDunY

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();