وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم اطلاع ہے کہ جمعہ کے روز متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
آئیسکو نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث مخصوص فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی چند گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
کمپنی نے بجلی کی عدم فراہمی اور عارضی بندش سے شہریوں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کے لیے ہلیپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9WhpoAX
No comments:
Post a Comment