راولپنڈی : 6ستمبر یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
پاکستان کے 61 ویں یومِ دفاع 6 ستمبر کے موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں، میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
کراچی سے خیبر تک کے عوام پاکستان کے ان تمام شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کریں گے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے جنگوں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے دوران اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کیا۔
دن کا آغاز وفاق میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

کراچی میں مزار قائد پرگارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی، یوم دفاع قومی اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کی تجدید کا دن ہے۔
اس موقع پر ملک بھر میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، 6ستمبر 1965 کی جرأت اور قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔
قومی اتحاد، حوصلہ اور وفاداری پاکستان کی دفاعی قوت ہیں، شہدا کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن اور لازوال باب ہیں، یوم دفاع قوم کو اتحاد اور استقامت کا پیغام دیتا ہے۔
مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے تمام شہداء کیپٹن راجہ محمد سرور شہید، میجر محمد طفیل شہید، میجر عزیز بھٹی شہید، میجر محمد اکرم شہید، سوار محمد حسین شہید، میجر شبیر شریف شہید، لانس نائیک محمد محفوظ شہید، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، کیپٹن کرنل شیر خان شہید، حوالدار لالک جان شہید اور ہلالِ کشمیر سے نوازے گئے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو سلامی پیش کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U6nr1Ew
No comments:
Post a Comment