کراچی : جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 19 September 2026

کراچی : جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کراچی : جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور مہنگائی کے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کارکنان اتوار کی صبح سے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اتوار کو کراچی سے شروع ہوگا۔

کینٹ اسٹیشن پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کارکنان سے خطاب کرینگے، بعد ازاں ان کی سربراہی میں کارکنان بذریعہ ٹرین لانگ مارچ کاحصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا یہ دھرنا ملک بھر میں جاری اس احتجاجی تحریک کا حصہ تھا جو پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خلاف شروع کی گئی تھی۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن پہلے ہی پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج کے اگلے مرحلے کے تحت 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر چکے ہیں، جس کا مقصد حکومت سے پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ اورعوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

فریقین کے درمیان مذاکرات کے باوجود جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ عارضی ریلیف ناکافی ہے اور ٹیکسوں میں کمی ناگزیر ہے۔

حکومت کا ایک بار پھر جماعت اسلامی سے رابطہ، مذاکرات سے معاملہ حل کرنے کی پیشکش



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QA9adg6

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();