کراچی : سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، 8 فائر ٹینڈرز اور 3اسنارکلز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں حبیب چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں لگنے والی آّگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈرز طلب کرلیے۔
چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں کے مطابق فیکٹری کی دوسری منزل پر لگنے والی آگ کی شدت میں وہاں موجود پلاسٹک، ربڑ، کیمیکل اور دیگر آتش گیر مواد کے باعث اضافہ ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں بڑی مقدار میں پلاسٹک کے دانے موجود ہیں، جبکہ یہاں تیار ہونے والے زیادہ تر فیبرک میں پی پی فائبر سمیت پلاسٹک اور فائبر کا استعمال کیا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور 3 اسنارکلز موقع پر موجود ہیں، جبکہ اسنارکلز کی مدد سے عمارت کی بلند منزل پر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت کے اندر کسی شخص کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کرش پلانٹ ون اور ٹو سمیت سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ نیپا چورنگی اور صفورہ گوٹھ کے ہائیڈرنٹس پر بھی ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
واٹر کارپوریشن کی جانب سے فوری طور پر واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیے گئے ہیں۔ ہائیڈرنٹس سیل کے آپریشن کی نگرانی فوکل پرسن سی ای او کی جانب سے کی جارہی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں موجود پلاسٹک، ربڑ اور دیگر کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
کے ایم سی بلڈنگ میں آتشزدگی، میئر آفس کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DgWu7aE
No comments:
Post a Comment