تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 11 October 2026

تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں پیر کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سیکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں گورنر کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پیر کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے اور پشاور شہر میں جلد از جلد تمام کنٹینرز مرحلہ وار ہٹا دیئےجائیں گے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ سروس کو ضرورت کے مطابق جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔

پولیس شہدا پیکیج میں اضافہ اور پولیس کی تنخواہوں پر نظرثانی کی جائےگی اور شہدا کے لواحقین کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

اجلاس میں گورنر کےپی نے انتظامیہ اور پولیس کے کردار کو سراہا گیا ہے۔ گورنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

ڈی آئی خان

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع ڈی آئی خان میں پیر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں، 12 اکتوبر کو ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

پشاور

ضلع پشاور کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے پیر کو بند رہیں گے۔ ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں 12 اکتوبر کو بند رہیں گی۔

دیربالا

ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 12 اکتوبر کو بند رہیں گے اور کل ہونے والے امتحانی پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے۔

کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کر دیے گئے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k2OB0dV

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();