اسلام آباد : اگر آپ کے شناختی کارڈ کی کی میعاد ختم ہونے کے قریب ہے تو پریشان نہ ہوں نادرا نے تجدید کے حوالے سے خوشخبری سنا دی۔
شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے میں اگر ایک یا دو ماہ باقی ہوں تو شہری اس کی تجدید فوری کروا سکتے ہیں، تجدید کے بعد جاری ہونے والے کارڈ کو نیا شناختی کارڈ ہی تصور کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان نادرا سید شباہت علی کے مطابق شہری اپنے شناختی کارڈ کی تجدید میعاد ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت کراسکتے ہیں، اس کے لیے کارڈ کے ایکسپائر ہونے کا انتظار کرنا ضروری نہیں۔
ترجمان نادرا نے بتایا کہ تجدید کے بعد جب شہری کو نیا شناختی کارڈ موصول ہوجائے تو پاک آئی ڈی ایپ میں موجود ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
اس مقصد کے لیے شہری اپنی پاک آئی ڈی ایپ کھول کر ڈیجیٹل کارڈ پر دوبارہ کلک کریں، جس کے بعد تازہ ترین شناختی کارڈ، نئی تاریخِ تنسیخ کے ساتھ، موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ ہوجائے گا۔
FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS
انہوں نے کہا کہ اگر شہری ایپ کو ریفریش یا اپ ڈیٹ کرے گا تو اس کے اندر موجود ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی نئے کارڈ کی تفصیلات کے مطابق تبدیل ہوجائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cMWpSu3
No comments:
Post a Comment