پی ایس ایل فائنل: سیکورٹی انتظامات مکمل‘ اسٹیڈیم جانےوالےشائقین کےلیےخصوصی ہدایات - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 25 March 2018

پی ایس ایل فائنل: سیکورٹی انتظامات مکمل‘ اسٹیڈیم جانےوالےشائقین کےلیےخصوصی ہدایات

PSL final

کراچی : پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئین پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 سال بعد آج کرکٹ کا میلہ سجے گا، جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے دورازے سہہ پہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور پارکنگ سے اسٹیڈیم کے قریب تک شائقین کو لے جانے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی۔

سیکورٹی انتظامات

پی ایس ایل فائنل کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

سیکورٹی پلان کے مطابق مخصوص شاہراوں کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے 1600 اہلکاروں نے ٹریفک کا نظام سنبھال لیا ہے۔

ٹریفک پلان

ٹریفک پلان کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم آنے والی 4 اہم سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند ہوں گی، کار ساز شارع فیصل سے اسٹیڈیم آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی، لیاقت آباد 10 نمبر سے اسٹیڈیم تک کی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

نیوٹاؤن سے اسٹیڈیم جانے والے شارع کو بھی عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا، میلینئم مال سے ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گا، نیپا سے جیل چورنگی تک یونیورسٹی روڈ جبکہ کشمیر روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

پارکنگ پلان

راشد منہاس روڈ سے میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شہری غریب نواز گراؤنڈ اور ڈالمیا میں گاڑیاں پارک کریں گے جبکہ نیپا سے آنے والے شہری اردو یونیورسٹی اور حکیم سعید گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔

یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے پاس گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کی جاسکیں گی، کشمیر روڈ پراسپورٹس کمپلیکس اور چائنا گراؤنڈ بھی پارکنگ کے لیے مختص ہوگا جبکہ نیو ایم اے جناح روڈ پر میرعثمان پارک بھی پارکنگ ایریا ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم

پاکستان سپرلیگ کے آخری معرکے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے، اسٹیڈیم کے اندر اور باہر80 کیمروں کی مدد سے نقل وحرکت کا جائزہ لیا جائے گا جس کے لیے کنٹرول روم میں 20 ایل سی ڈیر نصب کی گئی ہیں۔

ضروری ہدایات

پاکستان سپرلیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے ٹکٹ ہولڈرز اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں جبکہ کسی اور کے نام والے ٹکٹ پراپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور ٹکٹ جس کے نام پرہے اس کے شناختی کارڈ کی کاپی لازمی ساتھ لانا ہوگی۔

اسٹیڈیم میں پاور بینک، اسلحہ ، چھری، چاقو، نیل کٹر، سگریٹ، ماچس اورلائٹر لے جانے پرپابندی ہوگی جبکہ قومی اورٹیم پرچم کےعلاوہ کوئی اورجھنڈا اسٹیڈیم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسٹیڈیم میں باہر سے کھانے کی کوئی بھی چیز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی صرف اسٹیڈیم میں موجود اسٹالز سے کھانے پینے کی چیزیں خریدیں جاسکتی ہیں۔

رنگا رنگ اختتامی تقریب شام چھ بجے شروع ہوگی

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیزن تھری کا اختتام یادگار بنانے کے لیے پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ ایک ٹکٹ میں دومزے لیں گے، اختتتامی تقریب چھ بجے شروع ہوگی جبکہ میچ کا آغاز آٹھ بجے ہوگا، اس رنگا رنگ تقریب میں ملک کےمعروف گلوکار پرفارم کریں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا جبکہ دوسرا ایڈیشن پشاور زلمی کے نام رہا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post پی ایس ایل فائنل: سیکورٹی انتظامات مکمل‘ اسٹیڈیم جانےوالےشائقین کےلیےخصوصی ہدایات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2G2MBoO

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();