مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے بریُ خبر ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔
حکومت نے 15 جولائی تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جولائی رات بجے سے ہو گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EB209KV
No comments:
Post a Comment