سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے۔ ہمیں اپنی قوم کی بچیوں پر فخر کرنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں شدید اختلاف ایک مضمون بن چکا ہے۔ سیاست کو ذاتیات بنا لیا گیا ہے۔ اس وقت ملک کو محبت اور سمجھوتوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی اور گروہی مفادات قومی مفادات پر سبقت لے گئے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے۔ ’خاتون وزیر اعظم بنیں، رکن اسمبلی، اسپیکر اور وزرا بھی ہیں، بطور وزیر دفاع خواتین کا فوجی دستہ گزرتا تو آنکھیں بھر آتی تھیں، ملک کے محافظ نوجوانوں سمیت ہماری بچیاں بھی ہیں‘۔
انہوں نے ملالہ یوسف زئی کے بارے میں کہا کہ قوم کی بیٹی 5 سال بعد واپس آئی ہے۔ ہمیں اپنی قوم کی بچیوں پر فخر کرنا چاہیئے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post ملک کی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے: وزیر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2J6zLnq
No comments:
Post a Comment