لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، شہبازشریف لندن طبی معائنے کے لیے گئے تھے۔
تفصیلات کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
شہبازشریف ایئرپورٹ سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب لندن طبی معائنے کے لیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں امریکہ میں آپریشن کے بعد 2004 میں امریکہ سے لندن شفٹ ہوا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لندن میں ڈاکٹر کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، عمران خان کو کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو سیاسی قیادت، اشرافیہ، ریاستی اداروں اور عدلیہ سے توقعات ہیں۔
یاد رہے کہ 21 مارچ کو کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف 10 سال میں ساڑھے 6 ہزار ارب روپے خرچ کرکے بھی علاج بیرون ملک کراتے ہیں، پنجاب کے غریب عوام اپنے علاج کے لیے کہاں جائیں؟
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح وبہبود پر لگانا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post وزیراعلیٰ پنجاب 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JaY839
No comments:
Post a Comment