سیالکوٹ : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم بن کراتنی مقبولیت نہیں ملی جتنی اب ملی، سیاستدانوں میں ایسے لوگ ہیں جواقتدار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اقتدارچھن جائےتولوگ قبلہ بدل لیتےہیں،عوام نےبھرپورمحبت دی، نوازشریف سےوفاداری نبھاتےہماری عمریں گزرگئیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک جمہوریت کا پودا تناور درخت نہیں بن سکا، آئندہ نسل جمہوریت کے تناور درخت کے سائےمیں مستقبل بنائے گی، ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی اورلڑتےرہیں گے۔
ورکرزکنونشن سےخطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی حدوں کادفاع فوج کرتی ہے، جب بھی ملک میں آمریت آئی دکھ دے کر گئی، سیاستدانوں اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں ایسے لوگ ہیں جو اقتدارکو خوش آمدید کہتےہیں، بکاؤ مال کہیں بھی ہوں پارٹیاں بدل لیتےہیں، ہم نے مشرف دور میں نوازشریف کی جنگ لڑی اورقدر پائی، خواجہ آصف نے ازراہ مذاق کہا کہ میرا شانداراستقبال دیکھ کرمخالفین کہیں عدالت نہ چلے جائیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post نوازشریف کو وزیراعظم بن کراتنی مقبولیت نہیں ملی جتنی اب ملی، خواجہ آصف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2pW0Ali
No comments:
Post a Comment