لاہور: دورہ آٗئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستان ٹیم 23 اپریل کو انگینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، سعد علی، فہیم اشرف شامل ہیں۔
آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہوگا، انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بیٹنگ آرڈر کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ انگلینڈ میں ہے اس لیے نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، آگے سب کو چانس ملے گا، انگلینڈ کی وکٹ پر سوئنگ کا زیادہ چانس ہے، یاسر شاہ ٹیم کے اہم بالر ہیں، اللہ کرے ان کی انجری جلد ٹھیک ہوجائے۔
واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوچکا ہے، دوسرے مرحلے میں اب 16 رکنی اسکواڈ حصہ لے گا، تربیتی کیمپ 18 اپریل سے شروع ہوگا، قومی ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.
The post دورہ آٗئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ENmcWq
No comments:
Post a Comment