لندن: عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 1 خاتون ہلاک - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 20 April 2018

لندن: عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 1 خاتون ہلاک

London

لندن : برطانیہ میں آٹزم(اعصابی بیماری) کی بیماری میں مبتلا افراد کی تربیت کے لیے بنائی گئی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ہولناک آتشزدگی کے باعث ایک خاتون جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے چنگ فورڈ میں معذور افراد کی تربیت کے لیے بنائی گئی عمارت میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، خوفناک آتشزدگی کے باعث ایک خاتون جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں تقریباً رات دو بجے کے قریب آگ لگی تھی۔ شعلے بھڑکنے کے بعد عمارت کے 8 رہائشیوں اور 4 نگرانوں نے فائر بریگیڈ کی امدادی ٹیموں کے آنے سے قبل ہی گھر میں موجود افراد کو باہر نکال لیا تھا۔

لندن فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ جائے وقوع پر پہنچا تو عمارت کی دو منزلیں اور چھت پوری طرح شعلوں کی لپیٹ میں آچکی تھی۔

فائر بریگیڈ عملے کے ساتھ آنے والے ڈاکٹروں نے آتشزدگی میں جھلسنے والی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی۔ عملے کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون عمارت کی رہائشی تھی۔

لندن فائر بریگیڈ کے مینیجر کیٹ ولیم نے کا کہنا تھا کہ ’عمارت کی بلندی کی وجہ سے ہنگامی خدمات انجام دینے مزید 70 افسران اور اہلکاروں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بڑے پیمانے پر پھیلتی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، عمارت میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی نے چھت کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر لگی ہے جس پر قابو پانے میں پورا دن لگ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کیئر کولیٹی کمیشن کا کہنا تھا کہ سیکوینز کیئر گروپ لندن میں ’آٹزم کی بیماری میں مبتلا معذور افراد کی ضرویات کے مطابق ماحول اور علاج فراہم کرنے کے لیے دو کیئر سینٹر چلارہے ہیں‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post لندن: عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 1 خاتون ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JcNqZf

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();