دبئی : ال براحہ کی عمارت سے مردہ حالت میں ملنے والی افریقی خاتون کے قتل کا معمہ 24 گھنٹے میں حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ال براحہ اپارٹمنٹ میں ایک افریقی خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے پاکستان سے ملازمت کی غرض سے یو اے ای میں مقیم شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل المنصوری کا کہنا ہے کہ گذشتہ اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے فلیٹ میں ناگوار تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو فلیٹ کی تلاشی کے دوران ایتھوپین خاتون کی لاش ملی تھی، مقتول کو چند روز قبل قتل کیا گیا تھا جس کے باعث نعش بہت زیادہ خراب ہوچکی تھی۔
میجر خلیل المنصوری نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ایتھوپیا کی رہائشی تھی اور وزٹ ویزے پر دبئی میں مقیم تھی، جس کے ال عین میں رہائش پذیر پاکستانی شخص کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ پچھلے کچھ ماہ سے مقتولہ سے ناجائز تعلقات تھے۔
پولیس حراست میں ملزم بتایا کہ واردات سے پہلے مقتولہ کے ساتھ دو بار مکروہ فعل انجام دیا، جس کے عوض 200 درہم بھی ادا کیے تھے اور صبح تک رکنے کی خواہش ظاہر کی جس پر اس نے مزید 200 درہم کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس حراست میں ملزم نے کہا کہ ’میں نے خاتون کی جانب سے مزید رقم کا مطالبہ کرنے پر گلا دبا کر قتل کیا اور مقتولہ کے دو موبائل، 450 درہم اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کمانڈر انچیف نے بتایا کہ دبئی پولیس نے مذکورہ قتل کیس کی تحقیقات 24 گھنٹوں میں مکمل کرکے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post دبئی: پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2qMJYOg
No comments:
Post a Comment