ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 4 April 2018

ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے

شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 3 ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیوارت چوری کرلیے۔ ملازماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چوری میں ملوث ملازماؤں میں سے 2 کا تعلق فلپائن جبکہ ایک کا تعلق بھارت سے ہے۔

پولیس کو ان کی کفیل کی جانب سے رپورٹ درج کروائی گئی کہ اس کی تجوری سے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کیے جاچکے ہیں۔

پولیس نے شک کی بنا پر ملازماؤں کو گرفتار کیا، بعد ازاں ان کی الماریوں کی تلاشی لی گئی تو پولیس نے زیورات کے ساتھ شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلیں۔ دوران تفتیش ملازماؤں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کو عدالت میں لے جایا جا چکا ہے اور عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 16 اپریل تک مؤخر کردی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post ملازماؤں نے مالکن کے 3 لاکھ درہم کے زیورات چوری کرلیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2q7q0fM

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();