بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 10 افراد ہلاک - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 1 April 2018

بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 10 افراد ہلاک

Indore building collapse

ممبئی: بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

ہوٹل کی 4 منزلہ عمارت ہفتے کی شب 9:20 منٹ پر گری جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اندور ہری ناراین مشرا کے مطابق ہوٹل کی بلڈنگ پرانی ہونے کی وجہ سے گری، 10 افراد ہلاک ہوئے اور تین زخمی ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ کلیکٹر نشانت وارواڈے نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کی پہلی منزل پر طلباء رہائش پذیر تھے تاہم آفیشلز کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ بلڈنگ کو رہائش کے لیے خطرناک قرار دیا گیا تھا یا نہیں۔

لوک سبھا اسپیکر سمریتا مہاجن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمی افراد کے لیے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 10 افراد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JaYbMn

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();