یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس 50 ممالک میں کارآمد ہوگا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 5 April 2018

یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس 50 ممالک میں کارآمد ہوگا

UAE

دبئی: متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس دنیا کے 50 ممالک میں کارآمد ہوگا، یو اے ای کے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد ان ملکوں میں گاڑی چلانے اور کرایے پر گاڑی حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں ڈرائیونگ لائسنس کارآمد ہوگا ان میں سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، الجیریا، جارڈن، موروکو، سیریا، لبنان، یمن، صومالیہ، سوڈان، امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، سنگاپور، کینیڈا، پولینڈ، ترکی، چائنہ، فن لینڈ، ترکی، پولینڈ، نیوزی لینڈ ودیگر شامل ہیں۔

ان ممالک کی فہرست متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے، ہر ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال کی ایک خاص مدت متعین ہے۔

قبل ازیں نو ممالک نے ابتدائی طور پر یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو اپنے ملک میں گاڑی چلانے کی اجازت دی تھی۔

اس تجربے کی کامیابی کے بعد اب مزید ممالک کی جانب سے یو اے ای کے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو گاڑی چلانے کی اجازت ایک بڑی پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے متعلقہ شخص کو 40 کلاسز لینا ہوتی ہیں پھر ٹیسٹ میں کامیاب افراد کو لائسنس فراہم کیا جاتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس 50 ممالک میں کارآمد ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uQjzUh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();