اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے اور اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کی رفتار بڑھے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے اور اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر اور تیل مہنگا ہونے سے مہنگائی کی رفتار بڑھے گی۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا فیصلہ درآمدی دباؤ کم کرنے میں ناکام رہا۔ درآمدات بڑھنے سے پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ادائیگیوں کا بوجھ روپے کی قدر کا تعین کرے گا۔ پاکستان کے تجارتی شعبے کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کے لیے بجٹ اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑا چیلنج ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post پاکستان میں مہنگائی میں اضافے اور اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2qqik9v
No comments:
Post a Comment