سعودی عرب آزاد ریاست کےفلسطینی حق کی حمایت کرتا ہے‘ شاہ سلمان - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 4 April 2018

سعودی عرب آزاد ریاست کےفلسطینی حق کی حمایت کرتا ہے‘ شاہ سلمان

King Salman

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اپنے موقف پرقائم ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم فلسطینیوں کے آزاد ریاست حاصل کرنے کے حق کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آزاد ریاست کے فلسطینی حق کی حمایت کرتا ہے۔

شاہ سلمان نے امریکی صدر سے گفتگو کے دوران فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کی پوزیشن کو دہرایا اور کہا کہ فلسطینی عوام کو آزاد ریاست کا قانونی حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔

سعودی فرمانروا اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ غزہ میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 17 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد سامنے آیا۔

اسرائیلیوں کواپنی سرزمین کاحق حاصل ہے،شہزادہ محمد بن سلمان

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے، استحکام کے لیے امن معاہدے کو یقینی بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ 2002 سے سعودی عرب اسرائیل اور فلسطین تنازع کے لیے دو ریاستی حل کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے اور آج تک کسی سعودی حکام نے اس چیز کو تسلیم نہیں کہ اسرائیل کو کسی زمین کا حق حاصل ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post سعودی عرب آزاد ریاست کےفلسطینی حق کی حمایت کرتا ہے‘ شاہ سلمان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uKOVvw

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();