فرانسیسی شہری تین چہروں والا دنیا کا واحد شخص - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 19 April 2018

فرانسیسی شہری تین چہروں والا دنیا کا واحد شخص

three-faces

پیرس :فرانسیسی شہری جیرومی ہامون دو بار چہرے کی سرجری کے بعد تین چہروں والا دنیا کا پہلا شخص بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے رہائشی جیرومی ہامون کا کئی گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دو مرتبہ چہرہ تبدیل کیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص دنیا کا واحد انسان ہیں جس کے چہرے کو دو مرتبہ سرجری کے ذریعے تبدیل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 43 سالہ جیرومی ہامون گذشتہ دو مہینے سے ڈونر نہ ملنے کے باعث مسخ شدہ چہرے کے ساتھ پیرس کے اسپتال میں موجود تھے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ جیرومی کے چہرے کو پچھلے سال پہلی سرجری کرکے تبدیل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد مریض نے پہلے چہرے کو فوراً قبول کرلیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کے چہرے کی پہلی کامیاب سرجری سنہ 2010 کی تھی، لیکن سنہ 2015 میں اس سرجری میں خرابی پیدا ہونے لگی تھی، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے سنہ 2016 میں جیرومی کے چہرے کو نکال دیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جیرومی کا چہرہ تو تبدیل کردیا گیا ہے تاہم ابھی وہ ہموار اور غیر متحرک ہے اور ان کے سر اور جلد اپنی خصوصیات کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔ لیکن جیرومی چہرے کی تبدیلی سے مطمئن ہیں۔

جیرومی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’نیا چہرے کے بعد شناخت میں مشکل ہوگی لیکن اگر میں موجودہ چہرے کو قبول نہیں کروں گا تو ہی خوفناک ہوگا‘۔

انہوں نے نئے چہرے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں 43 برس کا ہوں اور چہرہ عطیہ کرنے والا 22 سالہ نوجوان تھا اس لیے میں دوبارہ 22 سال کا جوان ہوگیا ہوں‘۔

جیرموی کی کئی گھنٹوں پر مشتمل سرجری ڈاکٹر پروفیسر لورنٹ لینتیری نے ہے جو چہرے اور ہاتھ کی سرجری کرنے میں ماہر ہیں، انہوں نے ہی آٹھ سال قبل بھی جیرومی کی سرجری کی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا کی پہلی چہرے کی تبدیلی کا آپریشن سنہ 2005 میں شمالی فرانس میں کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 40 سرجریاں ہوچکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

The post فرانسیسی شہری تین چہروں والا دنیا کا واحد شخص appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2F0x2sm

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();