روس کی جانب سے بے دخل امریکی سفارتکاروں کی واپسی شروع - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 5 April 2018

روس کی جانب سے بے دخل امریکی سفارتکاروں کی واپسی شروع

russia

ماسکو: روس کی جانب سے بے دخل کئے جانے والے امریکی سفارتکاروں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر روس اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود امریکی سفارتکاروں کی بے دخلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے باہر موجود صحافیوں نے کچھ افراد کو سامان اٹھائے ہوئے تین بسوں میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا۔

یاد رہے کہ روس نے امریکا کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں 60 امریکی سفارتکاروں کو جمعرات تک ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ تنازع برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو خطرناک زہر دئیے جانے کے نتیجے میں شروع ہوا تھا، برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے اس اقدام میں روس ملوث ہے جبکہ روس نے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اس تنازع کے نتیجے میں برطانیہ، امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک نے 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس کی جانب سے ان اقدامات کا فوری جواب دیا جاتا رہا ہے۔

سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سابق روسی ایجنٹ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ان کی بیٹی تیزی سے روبہ صحت ہورہی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

The post روس کی جانب سے بے دخل امریکی سفارتکاروں کی واپسی شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2IuADAY

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();