پوپ نے یہ نہیں کہا جہنم کا وجود نہیں، ویٹی کن ترجمان کی وضاحت - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 1 April 2018

پوپ نے یہ نہیں کہا جہنم کا وجود نہیں، ویٹی کن ترجمان کی وضاحت

Pope francis

ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن نے اٹلی کے نامور صحافی کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جہنم کا کوئی وجود نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن نے کہا کہ اطالوی اخبار میں شائع آرٹیکل پوپ کی یوجینیو سکالفری کے ساتھ ایک نجی ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیتھولک چرچ کے اصول و نظریے میں جہنم کی موجودگی اور ابدیت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اخبار میں پوپ کی گفتگو سے کسی بھی اقتباس کو عقیدے کا حصہ نہ سمجھا جائے۔

اخبار میں چھپنے والے مضمون کے مطابق سکارلفری جو کہ لادین ہیں نے پوپ فرانسس سے پوچھا روحیں کہاں جاتی ہیں اور انہیں کہاں سزا ملتی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی فیصلے نے اسرائیل و فلسطین تنازعے کو بھڑکا دیا ہے، پوپ فرانسس

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیتھولک چرچ کے اصول و نظریے میں جہنم کی موجودگی اور ابدیت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اخبار میں پوپ کی گفتگو سے کسی بھی اقتباس کو عقیدے کا حصہ نہ سمجھا جائے۔

واضح رہے کہ پوپ کے حوالے سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ روحوں کو سزا نہیں ملتی وہ جو پچھتاتے ہیں خدا سے معافی مانگتے ہیں ان لوگوں کے درجے پر چلے جاتے ہیں جو خدا کی عبادت کرتے ہیں لیکن جنہیں پچھتاوا نہیں انہیں معافی نہیں مل سکتی وہ غائب ہوجاتے ہیں، کوئی جہنم نہیں ہے، گناہ گار روحیں غائئب ہوجاتی ہیں۔

ویٹکن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا تھا بلکہ ایک پرائیویٹ میٹنگ ایسٹر کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post پوپ نے یہ نہیں کہا جہنم کا وجود نہیں، ویٹی کن ترجمان کی وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JbqWsf

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();