نوازشریف ملک کےسیاسی نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں‘ قمرزمان کائرہ - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 1 April 2018

نوازشریف ملک کےسیاسی نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں‘ قمرزمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

چنیوٹ : پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عوام کی عدالت قانون کے فیصلے نہیں کرتی، عوام کی عدالت حق حکمرانی کا فیصلہ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج کل بہت زیادہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کے سیاسی نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں، نوازشریف عدلیہ اور فوج پر تنقید کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی فیصلے پر بھی عدلیہ پرتنقید نہیں کی، نوازشریف عدالت سے نااہل ہوکرکہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ پر الزام یہ نہیں کہ آپ کے نام جائیدادیں ہیں، کرپشن کرنے والا کبھی بھی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا، کرپشن کرنے والا کبھی بھی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نوازشریف کا مقدمہ ذاتی حیثیت میں لڑیں، بطور وزیرا عظم نہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج کل سینیٹ پر حملہ آور ہیں کہتے ہیں، دوبارہ الیکشن کریں۔

اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کسی جگہ کرپشن یا بدعنوانی سامنے آئی تووہ پیش کیوں نہیں کررہے، اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے تو ثابت کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post نوازشریف ملک کےسیاسی نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں‘ قمرزمان کائرہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2pWey6W

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();