
کراچی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز پرمشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رات ساڑھے 7 بجے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو143رنز سے شکست دے دی
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 60 رنز پرٹھکانے لگا کر میچ میں 143 رنز سے شکست دی تھی۔
ویسٹ انڈیز کےخلاف ڈیبیو کرنے والے حسین طلعت کو میچ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
ٹیم نے شاندارپرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے، سرفرازاحمد
یاد رہے کہ گزشتہ روز میچ کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو بھی جلدی موقع دیں گے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی، ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مایوسی ہوئی تاہم اگلے میچ میں ہم کم بیک کریں گے۔
واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20 اپریل 2008 کو پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 102 رنز سے شکست دی تھی اور اس میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر203 رنز بنائے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Eg8hYY
No comments:
Post a Comment