
پشاور: کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے عوامی مسائل پر پشاورمیں بھی عدالت لگا لی۔ صاف پانی کے مسئلے پر چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور پہنچے۔ سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں انہوں نے عوامی مسائل سے متعلق کئی مقدمات کی سماعت کی۔
اسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت سے استفسار کیا کہ کراچی اور لاہور میں صورتحال بہتر بنا دی ہے۔ آپ کی کیا پوزیشن ہے، صوبے کے کتنے اسپتالوں میں انسیلیٹر موجود ہے، تمام تفصیل پیش کی جائے۔
وی آئی پی پروٹوکول سے متعلق کیس میں آئی جی خیبر پختونخواہ عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے صوبے میں سرکاری و غیر سرکاری شخصیات کو دی گئی اضافی سیکیورٹی آج ہی واپس لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس سب کچھ ہے وہ اپنی سیکیورٹی کا بھی خود انتظام کریں۔
صاف پانی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پشاور کا کچرا کس کنال میں ڈالا جارہا ہے؟ ڈمپنگ گراؤنڈ کیوں موجود نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں سب اچھا ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ آج آتے ہیں یا کل؟ میں رات دو بجے بھی یہاں ہوں گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post پشاور: عوامی مسائل سے متعلق مقدمات کی سماعت، وزیر اعلیٰ کی طلبی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HwlWka
No comments:
Post a Comment