اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نےعلی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی پرسیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
عدالت نےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے معاملے پر اٹارنی جنرل، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمت علی جہانگیرصدیقی کو نوٹسز جاری کے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے کاروباری شراکت دارکی امریکہ میں تعیناتی کی منظوری دی۔
علی جہانگیرصدیقی کی تعیناتی کا طریقہ کار میرٹ کے برعکس ہے، تجربہ کار سفیروں کونظر انداز کرکے اقربا پروری کوفروغ دیا گیا، تعیناتی کو میرٹ کے خلاف ہونے پرکالعدم قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بزنس مین جہانگیرصدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیرصدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا معاون خصوصی مقررکیا گیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post عدالت نےعلی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں سفیرتعینات کرنے پرجواب طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EcNXrc
No comments:
Post a Comment