واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے جوہری اور میزائل تجربات روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اورمیزائل تجربات بند کرنے کے اعلان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ شمالی کوریا اور دنیا کے لیے ایک بہت اچھی خبر ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے میزائل تجربات بند کرنے کا اعلان بڑی پیش رفت ہے جس کے بعد کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کے لیے ماحول خوشگوار ہوگیا ہے۔
شمالی کوریا کا جوہری اورمیزائل تجربات روکنےکا اعلان
خیال رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے میزائل تجربات کو فوری طور پربند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد معاشی ترقی کا حصول اور شمالی کوریا میں امن لانا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جونگ ان آئندہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے بھی ملاقات کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا مکمل جوہری تخفیف کے لیے تیار ہے. ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور کم جونگ ان کی ملاقات کی کامیابی کے لیے تخلیقی حل کی ضرورت ہے۔
کم جونگ ان سے ملاقات ایک بڑی کامیابی ہوگی‘ ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہے کہ دو روز قبل فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے ملاقات کامیاب ثابت ہوگی لیکن اگرایسا نہیں ہوا تو وہ بات چیت ادھوری چھوڑ کرچلیں جائیں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post شمالی کوریا کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان بڑی خبر ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2vzW5TG
No comments:
Post a Comment