اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ تھر میں ہے: بلاول بھٹو - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 12 April 2018

اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ تھر میں ہے: بلاول بھٹو

تھر: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بائیو سلین ایگریکلچر سے تھر میں قحط ماضی کا قصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ یہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سندھ کے صحرا تھر میں موجود ہیں۔

اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھر میں بائیو سلین ایگریکلچر سے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں۔ بائیو سلین ایگریکلچر سے تھر میں قحط ماضی کا قصہ بنایا جا سکتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اسی طرح فش فارمنگ بھی بڑا پوٹینشل ظاہر کرتی ہے جو آبی ذخائر میں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مستقل ترقی اور کمیونیٹیز کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ یہاں ہے۔ ’شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ تھر کا کوئلہ حقیقت بن جائے۔

بلاول نے مزید کہا کہ تھر میں پاکستان کی سب سے کامیاب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے دو روز قبل اسلام کوٹ میں مائی بختاور ایئرپورٹ کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے تھر میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ بھی وقت گزارا جبکہ خواتین ٹرک ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ کر ٹرک کی سواری سے بھی لطف اندوز ہوئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ تھر میں ہے: بلاول بھٹو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2qpPm9J

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();