
حیدرآباد: بھارتی نیوز چینل کی اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل سے وابستہ 36 سالہ رادھیکا ریڈی نے اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق رادھیکا ریڈی کے پرس سے ایک خط ملا ہے جس میں تحریر ہے ‘میرا دماغ میرا دشمن ہے‘، میری موت کا ذمہ دار کسی کو نہ ٹھہرایا ہے میں نے اپنی مرضی سے یہ قدم اٹھایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نیوز اینکر نے خودکشی کی ہے یا ان کا قتل ہوا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لگتا یہی ہے کہ نیوز اینکر کسی پریشانی کا شکار تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مس ریڈی نے ہفتے کی شب کام سے واپسی کے بعد ٹیرس کی چھت سے کود کر خودکشی کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا ریڈی نے اپنے شوہر سے 6 ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی اور 14 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ہمراہ والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔
رپورٹس کے مطابق نیوز اینکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ ان کے سر پر شدید چوٹیں اور ٹانگ میں فریکچر بھی ہوا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post بھارتی نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ کر خودکشی کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GqluUS
No comments:
Post a Comment