کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دارکےالیکٹرک ہے‘ اویس احمد لغاری - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 21 April 2018

کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دارکےالیکٹرک ہے‘ اویس احمد لغاری

Awais Leghari

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کوایس ایس جی سی کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران کے الیکٹرک کی نا اہلی کی وجہ سے پیش آیا۔

وفاقی وزیربرائے توانائی نے خط میں کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام اورپاور پلانٹس میں نقائص کی نشاندہی ہوئی، کے الیکٹرک صارفین کو کمرشل بنیادوں پربجلی فراہم کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط کے متن کےمطابق کےالیکٹرک کوایس ایس جی سی کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنانا ہوگی۔

خط کے متن کے مطابق کے الیکٹرک کے واٹر بورڈ پر32 ارب روپے کے واجبات ہیں، واٹربورڈ اور دیگراداورں نے واجبات کی ادائیگی نہیں کی۔

اویس احمد خان لغاری نے خط میں کہا ہے کہ کےالیکٹرک پلانٹس کو فرنس آئل سےچلاسکتی تھی لیکن نہیں چلایا۔

وفاقی وزیربرائے توانائی نے خط میں مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بجلی بحران ختم کرنے کے لیے اپنا کردارادا کریں اور بجلی کے واجبات کی ادائیگی وقت پرکرائیں۔

وفاق سے کےالیکٹرک اورسوئی سدرن نہیں سنبھل رہےتو ہمارے حوالےکردیں‘مرادعلی شاہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ خود ساختہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

The post کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دارکےالیکٹرک ہے‘ اویس احمد لغاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2vuivWp

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();