ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نوازکو آج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 3 April 2018

ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نوازکو آج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا

Nawaz Sharif

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازکو ایون فیلڈ ریفرنس میں آج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔

احتساب عدالت میں سماعت کے آغاز پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل اسلام آباد آنے کے لیے ایئرپورٹ آئے تاہم خراب موسم کی وجہ سے پائلٹ کو جہاز اڑانے کی اجازت نہ مل سکی۔

خواجہ حارث نے عدالت سے درخواست کی کہ آج نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری کے لیے استثنیٰ دیا جائے جس پر معزز جج نے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا تیسراملزم عدالت میں موجود ہے جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ جی کیپٹن ریٹائرڈ صفدرعدالت میں موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح کررہے ہیں۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ دبئی کورٹ سے خط کا جواب آیا اس میں میوچل لیگل ریکویسٹ کا حوالہ دیا گیا؟ جس پر واجد ضیاء نے جواب دیا کہ خط کے مطابق یہ بات درست ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ کہیں نہیں لکھا میوچل لیگل ریکویسٹ کے ساتھ کوئی دستاویز لگائی گئیں، استغاثہ کے گواہ نے جواب دیا کہ یہ درست ہے درخواست کے ساتھ کوئی کاغذ نہیں لگایا گیا۔

جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ ہم نے 4 ایم ایل اے بھیجے تھے، دو کا تعلق گلف اسٹیل کی خرید وفروخت کے معاہدے سے تھا، خواجہ حارث نے سوال کیا کہ دبئی کورٹ سسٹم، دبئی کسٹم، سینٹرل بینک سے متعلق دستاویزنہیں لگائی گئیں؟۔

استغاثہ کے گواہ نے جواب دیا کہ یہ بات درست ہے کہ دستاویزنہیں لگائی گئیں، نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ جوخط لکھا اس پرسوال نمبر 2،3,4 سے متعلق دستاویز نہیں لگائی گئیں۔

جے آئی ٹی سربراہ نے جواب دیا کہ خط میں موجود 3 سوالوں سے متعلق کوئی دستاویزات نہیں لگائی گئیں۔

سابق وزیراعظم کے وکیل نے سوال کیا کہ جن ججزکے خط پردستخط ہیں کیا جے آئی ٹی بیان لینے دبئی گئی، واجد ضیاء نے جواب دیا کہ نہیں کوئی جے آئی ٹی ممبربیان لینے نہیں گیا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ کنفرم کیا خط پردستخط جج عبدالرحمان مراد کے ہی ہیں، استغاثہ کے گواہ نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی کے کسی رکن نے جج صاحب سے رابطہ نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ جج نےکبھی نہیں لکھا ان کا ذاتی علم ہے ریکارڈ دبئی کورٹ میں موجود نہیں ہے، واجد ضیاء نے کہا کہ یہ بات کبھی نہیں لکھی گئی کہ جج صاحب کے ذاتی علم میں کچھ ایسا تھا۔

نوازشریف کے وکیل نے سوال کیا کہ یہ بات بھی نہیں لکھی گئی دبئی کسٹم یا سینٹرل بینک سے معلومات لی گئیں؟ جے آئی ٹی سربراہ نے جواب دیا کہ یہ بات درست ہے جج عبدالرحمان نے یہ بات بھی کبھی نہیں لکھی۔

خواجہ حارث نے کہا کہ کیا تحقیقات میں آپ کے نوٹس میں آیا سروے کا سائٹ پلان بھی ہے جس پر واجدضیاء نے جواب دیا کہ جی بالکل سائٹ پلان بھی موجود تھا۔

سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ کیا جےآئی ٹی نے اس سائٹ پلان کی کوئی تحقیقات کیں، استغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ سائٹ پلان کے متعلق مزید کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نوازکو آج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uK5DLi

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();