کراچی : مسلسل چوتھے روز بھی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 123 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا روپیہ ڈی ویلیو کرنے کا فیصلہ گلے پڑگیا، مسلسل چوتھے روز بھی کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 123روپے 50پیسے پر پہنچ گئی۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے تیس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر ایک سو اکیس روپے ستر پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو بائیس روپے ساٹھ پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
کرنسی مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ خام تیل کے درآمدی بل کی ادائیگی کے باعث ہوا ہے، روپے کی قدر میں چھ فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں چار روز میں ڈالر8روپے مہنگا ہوچکا ہے، جس کے باعث ملک پر قرضوں کے حجم میں پانچ سو چالیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک نے ڈالر پر سے کیپ ہٹانے اور فری مارکیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق گرتے زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں کا دباوٴ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت123روپے 50پیسے کی ریکارڈ سطح پر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lakabK
No comments:
Post a Comment