فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 گول سے برابر - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 16 June 2018

فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 گول سے برابر

Match

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے دن اسپین اور پرتگال کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج روس میں منعقد فٹبال کے عالمی مقابلے کے گروپ بی میں اسپین اور پرتگال مدمقابل آئیں تاہم میچ فتح یا شکست کے بغیر تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

پرتگال کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی طرف سے تینوں گول خود ہی داغے لیکن پھر بھی ٹیم فتح نہ سمیٹ سکی۔


فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے اور ایران کا فاتحانہ آغاز


علاوہ ازیں آج ہی دن کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے دیگر دو میچز میں یوروگوائے اور ایران نے فاتحانہ آغاز کیا، میچز میں یوروگوائے نے مصر کو شکست دے دی، جب کہ ایران نے مراکش کو ہرا کر فتح اپنے نام کرلی۔

خیال رہے کہ آج گروپ اے میں مصر اور یوروگوائے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، مصر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کھیل کے آخری لمحات میں ہونے والے شان دار گول کے باعث یوروگوائے فاتح قرار پایا۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں شامل روس اور سعودی عرب گذشتہ روز مدمقابل آئے تھے، اس یک طرفہ میچ میں‌ روس نے پانچ سفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 گول سے برابر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2t32z9V

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();