بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، تاحال وینٹی لیٹر پر ، آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 15 June 2018

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، تاحال وینٹی لیٹر پر ، آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں زیرِ علاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبعیت مزید تشویشناک ہیں، تاحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں،ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں زیرعلاج میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، تاحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

گزشتہ روز کلثوم نواز اسپتال میں دل میں دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ میں بھی تصدیق کی کہ ان کی والدہ کو اُس وقت اچانک دل کادورہ پڑا،جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے، لندن لینڈ کرتے ہی نواز شریف اور مریم نواز سیدھےاسپتال گئے، جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

ڈاکٹروں کی نوازشریف کو بیگم کلثوم نواز کی صحت متعلق بریفنگ دی، جس کے بعد نواز شریف میڈیا سے بات کیے بغیر گھرروانہ ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز دل کے دورہ کے باعث گر پڑی تھیں، وہ کئی گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں لائف سپورٹ دی جارہی ہے۔

مریم نواز اور حسن و حسین نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کی بگڑتی طبعیت پر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنماوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاوں کے پیغامات دیئے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، تاحال وینٹی لیٹر پر ، آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HQdubI

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();