عمران خان نے رمضان کی27ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 12 June 2018

عمران خان نے رمضان کی27ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری

مدینہ منورہ : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رمضان کی27ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری، وہ آج شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

عمران خان نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب مسجد نبوی میں نوافل کی ادائیگی، عبادت اور دعائیں مانگنے میں گزاری۔

ذرائع کے مطابق عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد جدہ میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے اور آج شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

عمران خان عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

اس سے قبل عمران خان مدینہ پہنچنے پربغیرجوتوں کےطیارے سےاترے، طیارے سے اترتے ہوئے صرف موزے پہن رکھے تھے جبکہ مسجدنبوی پہنچنے پر  ان کو پروٹوکول دیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

The post عمران خان نے رمضان کی27ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JwMund

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();