این اے 53: عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 18 June 2018

این اے 53: عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع

ECP

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی ، ایڈوکیٹ رائے تجمل نے الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو رد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کے موقع پر بابر اعوان از خود ریٹر ننگ آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کے معاون رائے تجمل عمران خان کی دستاویزات سمیت پیش ہوئے، بابراعوان لاہورمیں ہونےکی وجہ سےپیش نہیں ہوسکے۔

انہوں نے ریٹرننگ آفیسر سے درخواست کی کہ جانچ پڑتال کے عمل کو مکمل طور پر سنا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جواعتراضات لگائےگئےہیں وہ نئےنہیں ہیں گزشتہ انتخابات میں بھی عمران خان پریہی الزام لگایاگیاتھا۔ انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے روبرو بتایا کہ گزشتہ ریٹرننگ افسرکےفیصلےکی کاپی بھی ہمارے پاس موجودہے۔

انہوں نے اس موقع پر دلیل دی کہ جس مسئلےپر ایک بار آراوحکم سنادیتےہیں ، اسے تکنیکی طور پر دوبارہ کسی آر او کی جانب سے نہیں اٹھایاجاسکتا۔

خیال رہے کہ حلقہ این اے 53 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی امید وار ہیں اور ان کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی آج ہی ہوگی جبکہ عائشہ گلالئی کو بھی الیکشن کمیشن نے آج ہی طلب کررکھا ہے ۔

مذکورہ حلقے سے چوہدری نثار علی خان نے بطور امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے اور الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا ، تاہم گزشتہ روز انہوں نے تحریکِ انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی اوراس حلقے سے دست بردار ہوگئے۔

عام انتخابات 2018 کے لیے اب تک 10 ہزار سے زائد امید واروں کی جانچ پڑتال مکمل کی جاچکی ہے۔ جس میں سے 2300سےزائدامیدوارمختلف اداروں کےنادہندہ نکلے ہیں جبکہ 122امیدواردہری شہریت کےحامل تھے جس کے سبب ان کے کاغذات رد کردیے گئے ہیں۔

عام انتخابات کے لیے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیے 19 ہزار پانچ سو افراد کی جانب سے کاغذات ِامزدگی جمع کرائے گئے ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیےامیدواروں کاڈیٹامتعلقہ اداروں کوفراہم کیا گیا اور وہاں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کاغذات کی جانچ پڑتا ل کی جارہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post این اے 53: عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2te4FmF

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();