خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پرسماعت کا آغاز - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 18 June 2018

خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پرسماعت کا آغاز

Supreme court Lahore

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج   سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کررہے ہیں ، خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے مقدمے  کی سماعت کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں  آج یعنی عید کے تیسرے دن بھی کام ہوگا ، خواجہ سراؤں کو  شناختی کار ڈ جاری نہ کرنے  کے معاملے پر چیف چیف جسٹس آج سماعت کررہے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب، اوراخوت فاؤنڈیشن کوطلب کررکھا ہے۔ انہوں نے اس مسئلے کا فاؤنٹین ہاؤس کے دورے کے موقع پرازخود نوٹس لیا تھا۔

فاونٹین ہاؤس کے دورے کے دوران خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی اور بتایا کہ پاکستانی شہری ہونے کے باوجود ان کو بنیادی حقوق حاصل نہیں نادرا انہیں شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا فاؤنٹین ہاؤس آکر دلی سکون ملا، جب کوئی کام نہیں کرے گا تو مجبوراً کسی کوتو قوم کے لیے نکلنا پڑے گا، قوم کو قرض سے نجات، پانی فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینی ہے۔

 انتخابات 2018 کے کاغذات نامزدگی  وصول کرنے کے لیے  سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے علاوہ پہلی بار خواجہ سرا بھی فارم وصول کرنے کے لیے  ریٹرننگ آفیسرکے پاس پہنچے تھے ۔ تاہم  نامزدگی فارم میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ خانہ نہ ہونے سے بھی انہیں شدید مایوسی ہوئی تھی ، کیونکہ قانون کے مطابق اب یہ ان کا حق ہے کہ وہ  الیکشن میں حصہ لے سکیں اور ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

یاد  رہے کہ سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے رواں برس فروری میں خوجہ سراؤں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تھی جس کے بعد وہ بھی الیکشن لڑنے اور سرکاری عہدہ رکھنے کے اہل قرار پائے تھے۔قانون کی منظوری کے بعد خواجہ سراؤں کو الیکشن لڑنے، سرکاری عہدہ رکھنے اور وراثت کا حق حاصل ہوا جبکہ اس قانون کی بھی منظوری دی گئی کہ اگر انہیں کوئی شخص بھیک مانگنے پر مجبور کرے گا تو اُسے قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

بعد ازاں فروری میں ہی خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں نے ووٹ کا حق مانگنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف رٹ درخواست دائر کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پرسماعت کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2K2au0M

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();