راولپنڈی: : الیکشن کمیشن نے چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا، وہ این اے 59 اوراین اے 63 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جیپ کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دی ، جس کے بعد این اے 63 سے چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا۔
چوہدری نثارقومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر امیدوار ہیں، وہ این اے 59 اور این اے 63 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 10، 12، 19 اور 20 کے لئے بھی میدان میں ہیں۔
چند روز قبل چوہدری نثار نے ایک خطاب میں کہا تھا کہ ایک بار کہہ دیا تو کہہ دیا، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، آج تک پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی، میرا ٹکٹ مخلوقِ خدا ہے۔
یاد رہے کہ این اے 59 میں چودھری نثار کا مقابلہ ن لیگ کے کرپشن الزام میں گرفتار امیدوار قمر الاسلام جبکہ این اے 63 میں تحریک انصاف کے غلام سرورسے ہوگا۔
غلام سرور نے قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے راولپنڈی کے حلقے سے تین بار چوہدری نثار کے مقابلے میں شکست کھائی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار اس بار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں اور مسلم لیگ ن کی جانب سے انہیں انتخابی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ عام انتخابات کیلئے2018 کیلئےامیدواروں کی حتمی فہرستیں آج جاری کی جائیں گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان بھی آج جاری کیےجائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوارآج سے تیئس جولائی تک انتخابی مہم چلاسکیں گے جبکہ امیدوار پولنگ سےاڑتالیس گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post این اے 63 سے چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MBughc
No comments:
Post a Comment