کوشش کرتا ہوں اپنی پرفارمنس سے میچ جتواؤں‘ سرفرازاحمد - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 27 June 2018

کوشش کرتا ہوں اپنی پرفارمنس سے میچ جتواؤں‘ سرفرازاحمد

Sarfraz Ahmed

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جب بھی موقع ملتا ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ اپنی پرفارمنس سے میچ جتوا سکوں۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفزاد احمد نے کہا کہ بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز میں دباؤ ضرور ہوگا لیکن اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے لڑکوں سے کہا ہے کہ کسی دباؤ کے بغیرنیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ سے متعلق سوال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو ٹیم میں لانے کا مقصد ان کی باؤلنگ سے فائدہ لینا تھا اور ان کے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

کامران اکمل سے متعلق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کررہے ہیں، جو بھی کرکٹ کھیل رہا ہے اس کی واپسی کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔

یاسر شاہ سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ ان کا کم بیک ٹیم کے لیے اچھا ہوگا، وہ ون ڈے میں فائدے مند ہوں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کی پرفارمنس کے لیے دعا کرتے ہیں، تمام کھلاڑی محنت کرتے ہیں گراؤنڈ میں نظر آتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post کوشش کرتا ہوں اپنی پرفارمنس سے میچ جتواؤں‘ سرفرازاحمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Mo8qhl

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();