عائشہ احد کیس، چیف جسٹس کا حمزہ شہباز کوایک بجے پیس ہونے کا حکم - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 2 June 2018

عائشہ احد کیس، چیف جسٹس کا حمزہ شہباز کوایک بجے پیس ہونے کا حکم

لاہور : عائشہ احد کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو ایک بجےعدالت طلب کرلیا اور کہا کہ ‌‌ایڈووکیٹ جنرل شہبازشریف کو فون کرکے حمزہ کی پیشی یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عائشہ احد کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا خواجہ سلمان بتائیں حمزہ شہبازکہاں ہے، جس پر خواجہ سلمان نے جواب دیا میرےعلم میں نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سارے دن حمزہ کے ساتھ گھومتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے پتہ نہیں،حمزہ شہبازجہاں کہیں ہیں عدالت میں پیش ہوں، کسی کی جان خطرے میں نہیں دیکھ سکتے، آئی جی صاحب میرے حکم پر گھبرا کیوں جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ایک بجے حمزہ شہباز کو پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل شہبازشریف کوفون کرکے حمزہ کی پیشی یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ عائشہ احد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھے اور میری بیٹی کو حمزہ شہبازسے جان کا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک کہا تھا کہ شریف خاندان مجھے سات سال سے عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے، چیف جسٹس فریاد سنیں، اس خاندان کا ظرف ہے کہ عورتوں پر ظلم کرتا ہے۔

اس سے قبل عائشہ احد نے اپنی جان کو خطرات کے پیش نظر ایس پی سیکیورٹی کو درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز نے میرے پیچھے غنڈے لگا دئیے ہیں، مجھے کچھ ہوا توحمزہ شہباز ذمہ دارہوں گے۔

حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے پی ٹی آئی کی رہنماء یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2010 میں‌ حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی تھی اور جھوٹ بولا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں لیکن بعد ازاں وہ مجھ سے شادی کرنے ہی سے مُکر گئے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنے لیے انصاف کی اپیل کرچکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post عائشہ احد کیس، چیف جسٹس کا حمزہ شہباز کوایک بجے پیس ہونے کا حکم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LggfFi

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();