کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے، قومی ٹی 20 ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان آج صبح نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم جیت کے ٹریک پرہے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹی 20 ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے جبکہ نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے۔
روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ فٹبال میں برازیل میری فیورٹ ٹیم ہے، ہمیشہ برازیل کو سپورٹ کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کا دن خوشیوں کا دن ہوتا ہے، اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی یاد رکھیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کرکےغیرملکی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے، کھلاڑیوں میں حسن علی، فہیم اشرف ،احمد شہزاد، راحت علی اورآصف علی شامل ہیں۔
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو وائٹ واش کردیا
خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post نوجوانوں پرمشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے‘ سرفرازاحمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LTJMVI
No comments:
Post a Comment