عدالت میں ثابت ہوگیا میرا نام ای سی ایل میں نہیں تھا‘ زلفی بخاری - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 21 June 2018

عدالت میں ثابت ہوگیا میرا نام ای سی ایل میں نہیں تھا‘ زلفی بخاری

Zulfi Bukhari

اسلام آباد : عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عدالت میں ثابت ہوگیا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں تھا، ای سی ایل میں نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرسیکرٹری دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری کو ذاتی طورپرطلب کرلیا اورفریقین سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں جوطریقہ ہے اس پرچلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوئی وجہ نہیں تھی، ان کوخود سمجھ نہیں آرہا کہ نام بلیک لسٹ میں کیوں ڈالا، میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت نے سوال ہی غلط اٹھایا کہ ای سی ایل میں نام تھا جبکہ حکومت کوخود سمجھ نہیں آرہی کہ نام بلیک لسٹ میں شامل تھا یا ای سی ایل میں تھا۔

زلفی بخاری کے لیے کسی کو فون نہیں کیا‘عمران خان

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے زلفی بخاری کے لیے کسی کو بھی فون نہیں کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post عدالت میں ثابت ہوگیا میرا نام ای سی ایل میں نہیں تھا‘ زلفی بخاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2K7CFZ0

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();