عدالت نے مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 14 June 2018

عدالت نے مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا

لاہور: سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا، مشرف کیس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے مؤکل کب آرہے ہیں۔

پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل وطن واپس نہیں آرہے ہیں، وکیل کا کہنا تھا کہ مشرف آنا چاہتے ہیں لیکن حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آسکتے۔

سابق فوجی صدر کے وکیل نے کہا کہ ان کی پرویز مشرف سے بات ہوئی ہے، وہ آنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے عدالت میں پیش ہونے کے لیے مزید مہلت مانگی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم انھوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت پاکستان آنے میں مزید مہلت دے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کہیں گے تب کیس دوبارہ لگا دیں گے۔

پاکستان جانے کا فوری کوئی ارادہ نہیں، چند روز میں فیصلہ کروں گا، پرویز مشرف


خیال رہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف ملک آنے اور عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سخت تذبذب کا شکار ہیں، عدالت کی طرف سے ان کے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کا حکم ان کے لیے سخت مشکل کا باعث بن گیا ہے۔

گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہ کہا تھا کہ وہ پاکستان جانے کا فی الحال کو ئی ارادہ نہیں رکھتے، تاہم آج ہی اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ سابق سپہ سالار کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

The post عدالت نے مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JHqGRP

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();