پاکستان ہماری ماں ہے، افسوس ہے ہم اپنی ماں کا تحفظ نہیں کرسکے، چیف جسٹس - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 12 June 2018

پاکستان ہماری ماں ہے، افسوس ہے ہم اپنی ماں کا تحفظ نہیں کرسکے، چیف جسٹس

لاہور : اصغرخان عملدرآمدکیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام اداروں کو تحقیقات میں ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پاکستان ہماری ماں ہے، جسے قربانیوں اور جدوجہد سے حاصل کیا، افسوس ہے ہم اپنی ماں کا تحفظ نہیں کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، جاوید ہاشمی، غلام مصطفیٰ کھر، حاصل بزنجو، عابدہ حسین ،فخر امام و دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے تمام اداروں کو تحقیقات میں ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم دیا اور تحقیقات مکمل ہونے تک ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عہدے پر کام کا بھی حکم دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب وقت آگیا ہم اپنے مفادات پس پشت ڈال کر قوم کا سوچیں، پاکستان ہماری ماں ہے، جسے قربانیوں اور جدوجہد سے حاصل کیا، افسوس ہے ہم اپنی ماں کا تحفظ نہیں کرسکے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ افسوس ہم نے ملک پر اپنے مفادات کو ترجیح دی، عدلیہ میں ایجنسیوں کا تعلق نہیں، سیاستدان خود کو تگڑا کریں، ہم نے آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مشرف نے واپسی کی درخواست کی جس پر رکاوٹیں ختم کیں، دیکھنا ہے مشرف کتنے بہادر ہیں، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں۔

یاد رہے کہ اصغر خان کیس میں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے، انھوں نے رقم وصول کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں نوازشریف کو وکیل کرنے کا حکم دیا اور پیشی کیلئے چھ روز کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ جولائی تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ اصغرخان کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظرثانی درخواستیں بھی مسترد کر چکی ہے۔

The post پاکستان ہماری ماں ہے، افسوس ہے ہم اپنی ماں کا تحفظ نہیں کرسکے، چیف جسٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2yat0j8

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();