کراچی : پپیلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹوخاندان اور پی پی بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔
تفصیلات کے مطابق پپیلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوخاندان اور پی پی بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ بیگم کلثوم نوازکوصحت اورلمبی عمرعطا فرمائے۔
اس سے قبل بھی عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنما بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعا کر چکے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع نےبتایا کہ بیگم کلثوم نواز دل کے دورہ کے باعث گرپڑی تھیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post بھٹوخاندان،پی پی بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کےلئےدعاگوہے،آصف زرداری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2sZpSBn
No comments:
Post a Comment