عمران خان اپیلٹ ٹربیونل میں پیش‘ فارم کی شق این پُر کردی - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 27 June 2018

عمران خان اپیلٹ ٹربیونل میں پیش‘ فارم کی شق این پُر کردی

Imran Khan

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپیلٹ ٹربیونل میں پیش ہوکر حلف نامے کی شق این پُر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد میں ایپلٹ ٹربیونل میں اپنے وکیل بابراعوان کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں شق این کے خانے میں تحریر کو مکمل کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے شق این میں لکھا کہ انہوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کینسراسپتال، نمل یونیورسٹی بنائی اور عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کا شعور دیا۔

عمران خان حلف نامے کی شق این پُر کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے عقبی دروازے سے روانہ ہوگئے۔

عمران خان کی این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست دائر

خیال رہے این اے 53 اسلام آباد ٹو سے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق حلف نامے کی شق این کو پُر نہ کرنے پرمسترد کردیے تھے جس کے خلاف آج اپیلٹ ٹربیونل میں سماعت ہوئی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرانتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو اپنے حلقے میں کیے جانے والے عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں سے متعلق بتانا ضروری قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی شق این کو پُر نہ کرنے پر مسترد کیے گئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post عمران خان اپیلٹ ٹربیونل میں پیش‘ فارم کی شق این پُر کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tyFImJ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();