ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق افغان صدر کا نگراں وزیر اعظم سے رابطہ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 16 June 2018

ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق افغان صدر کا نگراں وزیر اعظم سے رابطہ

featured

کابل: ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق افغان صدر اشرف غنی نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے رابطہ کیا اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم ناصرالملک اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں افغان صدر نے افغانستان میں سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے کہا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے کئی خاندانوں کو انصاف مل گیا۔


فضل اللہ ہلاکت: اشرف غنی کا آرمی چیف سے رابطہ، واقعے کی تصدیق


ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے کئی بار استعمال ہوئی، پاکستان نے دہشت گردی ختم کرنے میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے افغان صوبے کنٹر میں ہونے والے ڈرون حملے سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکی ڈرون نے افغان صوبے کنٹر میں ڈرون حملہ کیا جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ملا فضل اللہ اور اُس کے چار ساتھیوں کی ہلاکت ہوئی، بعد ازاں افغان وزات داخلہ نے تحریک طالبان کے دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق افغان صدر کا نگراں وزیر اعظم سے رابطہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MtXOhO

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();