عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 21 June 2018

عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

Imran Khan

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔

عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے۔

بابراعوان نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 19 جون کو درخواست گزار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور آر او نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پرمسترد کیے۔

این اے 53 سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ آر او نے کیوں عمران خان کے کاغذات مسترد کیے؟ جس پر ان کے وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کے خلاف آراو کا فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیرمنصفانہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظورکیے جائیں۔

عدالت نے آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکےخلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Kb9bwA

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();