شجاعت بخاری کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائے،ترجمان دفترخارجہ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 15 June 2018

شجاعت بخاری کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیرمیں صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت بخاری کو افطاری کے وقت ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا، بھارت کی جانب سے اس طرح کے مظالم کا کوئی جواب نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شجاعت بخاری نے کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ٹوئٹ کی تھی، جس کے چند گھنٹوں بعد انھیں شہید کردیا گیا۔


مزید پڑھیں : سری نگر میں رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو قتل کردیا گیا


دوسری جانب شجاعت بخاری کے قتل کے واقعے کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے اور پاکستان میں صحافتی تنظیموں نے بعد نماز جمعہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یاد ریے کہ گذشتہ روز شجاعت بخاری کو جمعرات کو افطار پر جاتے ہوئے ان کے دفتر کے قریب لال چوک پر نشانہ بنایا گیا تھا اور فائرنگ کے نتیجے میں شجاعت بخاری کے دو ذاتی سیکیورٹی گارڈ بھی جان سے گئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

The post شجاعت بخاری کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائے،ترجمان دفترخارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LTKmlZ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();